روئی کی چار دیواری اور بڑے کانوں والی مخلوقThe story of the city with its cotton walls and the creatures with big ears

روئی کی چار دیواری والا شہر کب کہاں اور کس نے دریافت کیا اور یہ شہر کیسا تھا اوراس کے ساتھ ساتھ یاجوج ماجوج کی ساخت و بناوٹ اور رہن سہن ،سد سکندری اور سکندر ذوالقرنین کے بارے میں  معلومات فراہم کی جائے گی ان دلچسپ حقائق کو جا ننے کے لیےبلاگ کو آخر تک پڑھیں۔

When, where, and by whom the city of cotton walls was discovered and what this city was like, along with the structure and lifestyle of YaGog and Magog, information about the dam Alexander and Alexander Zulqarnain will be provided. Read the blog to the end.

سکندر ذوالقرنین کا مختصر تعارف

سکندر ذوالقرنین کو اللہ تعالی نے مشرق سے مغرب تک کی بادشاہی عطا فرمائی تھی اور ان کو اللہ تعالی نے ایک مقام سے دوسرے مقام تک جانے کے لئے آسانیاں عطا کی تھی.سکندر ذوالقرنین کی نبوت کے بارے میں بعض لوگوں کا اختلاف پایا جاتا ہے بحرحال اللہ تعالی نے ان کو مشرق سے مغرب تک کی بادشاہی عطا کی اور دنیا کے مختلف جزیروں اور شہروں میں جا کر خلق خدا کو خدا کی دعوت پہنچاتے تھے۔ 

Brief introduction of Alexander Zulqarnain

Alexander Zulqarnain was given the kingdom from east to west by Allah Almighty and he was given the ease by Allah Almighty to go from one place to another place. Allah Almighty gave them the kingdom from east to west and they used to go to different islands and cities of the world and convey the message of God to the people.

روئی کی چاردیواری  والا شہر 

سکندر ذوالقرنین دعوت حق کے سلسلے میں زمین مغرب جہاں آفتاب غروب ہوجاتا ہے جا پہنچے تو وہاں جا کر ایک شہر ایسا بھی پایا کہ اس کی چار دیواری روئی کی تھی اور اس کے اندر کسی طرح سے جانے کا راستہ نہیں تھا۔ سکندر ذوالقرنین کا تمام لشکر اس کے ارد گرد  پڑا رہا اور آپس میں کہہ رہے تھے کہ آخر اس  کے اندر کس طرح جائیں۔ بہرحال ایک حکمت عملی سے رسی اور کمند دیوار پر ڈال کر ایک آدمی کو اس دیوار سے پار کر دیا اور وہ پھر واپس نہ آیا کچھ دیر کے بعد اسے حکمت عملی سے دوسرے آدمی کو بھی دیوار پر چڑھایا اور اس سے کہا: شاید اس طرف بہشت یا کچھ اورہوگا لہذا آگے مت جانا اور پھر ہم کو خبر دو تاکہ ہم کو معلوم ہو کے اس کے پیچھے کیا ہے؟" لیکن باوجود اس تاکید کے وہ بھی واپس نہیں آیا یہ کیفیت حال دیکھ کر سکندر ذوالقرنین نے سمجھا کہ جس کو بھی بھیجوں گا وہ واپس نہیں آئے گا پس ملک کی حد بنا کر واپس مشرق کی طرف چل دیے اور روئی کی چاردیواری والا شہر ایک راز ہی رہا۔ 



Cotton-walled city

When Alexander Zulqarnain reached the west of the earth where the sun sets, in connection with the da'wah of truth, he went there and found a city whose walls were made of cotton and there was no way to go inside it. Alexander Zulqarnain's entire army was lying around him and was telling each other how to get inside it. However, as a tactic, he put a rope and a rope on the wall and one man crossed the wall and he did not come back. There will be paradise or something else, so don't go ahead and then let us know so that we know what is behind it? " I will send him, but he will not return. So they made a border of the country and went back to the east.

جانوروں کی مثل رہنے والے لوگ

اس کے بعد سکندر ذوالقرنین سورج نکلنے کی جگہ پر جا پہنچے تو اس جگہ ایک قوم کو پایا کہ نہ ان کے لیے کوئی گھر اور نہ سایہ نہ کپڑا وہ لوگ بیابان ریگستان میں رہتے تھے کیونکہ ریگستان میں گھر وغیرہ نہیں بن سکتے اور نہ روئی کھیتی ہو سکتی ہیں کہ اس سے کپڑا بنائیں اور پہنیں اور وہ لوگ اپنے کھانے کے لیے دوسرے شہروں سے لا کر کھاتے تھے عورتیں اور مرد سب برہنہ رہتے اور جانوروں کی طرح جماع وغیرہ کرتے رہتے تھے جب دھوپ نکلتی تو ان کے بدن میں قوت آتی اور جب آفتاب غروب ہوتا تو سخت سردی پڑتی اور وہ لوگ جانوروں کی طرح اپنی زندگی گزار رہے تھے ۔

People who live like animals

After this Alexander Zulqarnain went to the place of sunrise and found a people in that place that there was no house for them and no shade or cloth for them. They lived in the desert because they could not build houses etc. in the desert It may be that they used to make cloth and wear it and they used to bring food from other cities for their food. Women and men all used to be naked and used to have intercourse like animals. When the sun went down it was very cold and they were living like animals.

بڑے کانوں والی عجیب و غریب مخلوق

اس کے بعد سکندرذوالقرنین ایک  ایسی جگہ جا پہنچے جہاں مشرق میں دو پہاڑ بلند تھے اور ان دونوں پہاڑوں کے درمیان زاہد و حکیم بہت تھے اور وہ ایک دوسرے کی زبان نہیں سمجھتے تھے کیونکہ ان کے درمیان دو پہاڑ حائل تھے اور وہی دو پہاڑ یاجوج موجود کے درمیان روکاوٹ ہیں لیکن درمیان میں کچھ راستہ تھا چنانچہ اس راستے سے یاجوج ماجوج آتے اور ان لوگوں کو لوٹ مار کر کے چلے جاتے ۔ پس سکندر ذوالقرنین نے وہاں کے زاہدوں اور حکیموں کو وعظ و نصیحت کی اور اللہ کی راہ بتائی۔ اس کے بعد وہ ان دونوں پہاڑوں کی طرف گئے اور دونوں نہایت عظیم الشان پہاڑ تھے اور ان میں جانے کی راہ کسی طرف نہ تھی اور ان میں دو گروہوں کے آدمی تھے اور ان کی تعداد بے حد بے شمار سوائے خدا کے کوئی نہیں جانتا اور ان کو قوم یاجوج ماجوج کہتے ہیں ایک اولاد یاجوج کی ایک پہاڑ میں رہتی اور دوسرے پہاڑ میں اولاد ماجوج کی رہتی اور یہ دونوں بھائی یافث بن نوح کی اولاد میں سے تھے یہ لوگ طوفان نوح کے بعد وہاں رہ گئے نسل ان کی بے حد اوربصورت آدمی ہے لیکن قدوقامت کم  ہے اور ان میں بعض لمبے قد والے کچھ چھوٹے قد والے اور کچھ ایک بالشت کے برابرہیں اورکان ان کے اتنے بڑے کے زمین پر لٹکتے ہیں اور جب وہ لوگ سوتے ہیں تو اپنا ایک کان زمین پر بچھا لیتے ہیں اور دوسرا کان بطور چادر کے اوڑھتے ہیں اور جانوروں کی طرح ایک دوسرے سے جماع کرتے ہیں ان میں کچھ شرم و حیا نہیں  ان کے کھیتوں میں سوائے تل کے اوردوسری کوئی چیز بھی پیدا نہیں ہوتی لہذا وہ اسی کو روزانہ کھاتے ہیں اور کسی بھی دین و مذہب سےان کا تعلق نہیں ہے یہاں تک کہ وہ خدا کو بھی نہیں جانتے اور نہ مانتے ہیں اوروہ مرتے بھی نہیں ہیں کافی عرصے سے زندہ ہیں اور اسی طرح اپنی زندگی گزار رہے ہیں.



Strange creatures with big ears

Then Alexander the Great came to a place where there were two mountains high in the east and there were many ascetics and sages between these two mountains they did not understand each other's language because there were two mountains between them and the same two mountains Yagog and Magog existed in. There are obstacles in between, but there was some way in between, so Yagog and Magog would come and loot these people. So Alexander Zulqarnain preached and advised the Zahids and Hakims there and showed them the way of Allah. Then they went to the two mountains and they were two great mountains and there was no way to get between them and there were two groups of men in them and their number is innumerable but no one knows except Allah and They are called the people of Yagog and Magog. One of the descendants of Yagog lived on one mountain and the descendants of Magog lived on the other mountain. These two brothers were descendants of Japheth bin Noah. There is a man but he is short in stature and some of them are tall and some are short and some are equal to a pillow and their ears hang on the ground so big and when they are asleep they spread one ear on the ground and the other They cover their ears like a veil and have intercourse with each other like animals. There is no shame in them. Nothing grows in their fields except sesame seeds. They have nothing to do with it, even though they do not know or believe in God, nor do they die. They have been alive for a long time, and so on. Living your life.

سد سکندری

پس یاجوج ماجوج ان  پہاڑوں سے نکل کے ان زاہدوں اور حکیموں پر آ کر ظلم کیا کرتے تھے اور جس کو بھی پاتےمار ڈالتے کھیت اور مویشی سب کچھ  لوٹ مار کرکے کھا جاتےتھے۔ وہ سب یاجوج ماجوج  سے مقابلہ نہیں کرسکتے تھے جب سکندر ذوالقرنین وہاں تشریف لے گئے تو ان زاہدوں نے عرض کی کہ یا جوج ماجوج کے ظلم سے ہم لوگ یہاں نہیں رہ سکتے آپ ان سے چھٹکارے کی  کوئی تدبیر کریں چنانچہ سکندر ذوالقرنین  نے بڑے بڑے تختے بنائے اور ان پہاڑوں کے درمیان ایک پر ایک رکھتے گئے کہ دونوں پہاڑوں کو درمیان برابر ملا دیا پھر تانبا پگھلا کر اس کے اوپر ڈالا اور وہ تانبا درزوں میں بیٹھ کر جم گیا اور سب مل کر ایک پہاڑ کی مانند ہو گیا ۔ اس دیوار کی طول 36 کوس کی راہ ہے اورعرض اس کا تین کوس  کی راہ ہے اور اونچائی اس کی سترگز ہے 



Sad-E- Sikandri

So Yagog and Magog used to come out of these mountains and oppress these ascetics and sages, and whoever killed them, the fields and cattle would be plundered and eaten. All of them could not compete with Yagog and Magog. When Alexander Zulqarnain visited there, the ascetics said that we cannot stay here because of the tyranny of Yagog and Magog. He made them and placed them one on top of the other between the mountains. He mixed the two mountains evenly, then melted the copper and poured it on top of it. The length of this wall is 36 kos and its width is 3 kos and its height is sturgeon.

یاجوج ماجوج کا خروج

مختلف روایات کے مطابق تب سے لے کر اب تک ہر روز یاجوج ماجوج کوشش کرتے ہیں کہ سد سکندری کو توڑ کر باہر آئیں لیکن بحکم خدا وہ توڑ نہیں سکتے صبح سے لے کر شام تک سب اس دیوار کو چاٹتے ہیں اور شام تک تھوڑی سی رہ جاتی ہے۔ پھر وہ لوگ آپس میں کہتے ہیں کہ کل سب توڑ دیں گے اور پھر آسانی سے باہر نکل آئیں گے مگر وہ ان شاء اللہ اپنی زبان سے نہیں بولتے اس لیے وہ توڑ نہیں سکتے بس صبح سے شام تک ان کا یہی معمول ہے۔ قیامت کے نزدیک جب ان کا خروج ہوگا تو اس قوم میں ایک مسلمان لڑکا پیدا ہوگا اور جب وہ بڑا ہو گا تو انہی لوگوں کے ساتھ مل کر بسم اللہ کہہ کر دیوار چاٹنا شروع کرے گا اور شام کو انشاءاللہ پڑھے گا کہ کل انشاءاللہ اس کو توڑ ڈالوں گا۔ اس وقت خدا کے حکم سے سد سکندری ٹوٹے گی۔ پھر یاجوج ماجوج کا خروج ہو گا اور یہ دیوار سے باہر نکل کر سب سے پہلے ملک شام میں جائیں گے اس کے بعد بلخ میں جائیں گے اور تمام روئے زمین پر پھیل جائیں گے۔ جہاں جہاں جو چیز پائیں گےسب کھا جائیں گے اور پھر خدا کے حکم سے صور پھونکا جائے گا اور اس کی آواز سے ساری مخلوق مر جائیں گی۔ 

An exodus of Yagog and Magog

According to various traditions since then till now Yagog and Magog try every day to break the barrier of Alexandria and come out but by the grace of God they cannot break it. Goes Then they say to each other that tomorrow they will break everything and then they will come out easily but InshaAllah they do not speak in their own language so they cannot break but this is their habit from morning till evening. On the Day of Resurrection, when they leave, a Muslim boy will be born in this nation, and when he grows up, he will start licking the wall with these people, saying Bismillah, and in the evening, Insha'Allah, he will read that tomorrow, Insha'Allah, he Will break At that time, by the command of God, Alexander the Great's dam will be broken. Then Yagog and Magog will come out and they will get out of the wall and go to Syria first, then to Balkh and then they will spread all over the earth. Wherever they find, they will be eaten, and then by the command of God the trumpet will be blown and all creatures will die by its sound.








Post a Comment

1 Comments